اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

فائنل مقابلے کے لیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت نے بآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے