اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دے دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر کہا ہے کہ پاکستان کی پولیس، رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں سکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا، ٹورنامنٹ کے شروعات سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنل ازم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا، یہ ٹورنامنٹ بڑا شاندار رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے