اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں شیڈول کیا جا رہا ہے۔

اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے ، اے سی سی کے جنرل کونسل اجلاس میں اب صدارت پی سی بی کو مل جائے گی اور محسن نقوی اب یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں رواں برس بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہو گا ، یہ ایونٹ دبئی اور سری لنکا میں کرانے کی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے