اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور ہائیکورٹ کی دورانِ میچ بہترین ٹریفک انتظامات کی تعریف

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میچز کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کی تعریف کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالتِ عالیہ  نے ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الاؤنس فراہمی کا عمل تیز کرنے کا حکم بھی دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وارڈنز کا سروس سٹرکچر جلد بنایا جائے۔

عدالت نے شہر کے 18 مقامات پر ٹریفک جام ختم کرنے کے پلان اور واسا سے گندے نالے انڈر گراؤنڈ کرنے کے حکم پر بھی رپورٹ مانگ لی، عدالتِ عالیہ  نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارکنگ سٹینڈز بنانے کی بھی ہدایت کر دی۔

دورانِ سماعت پی ایچ اے نے لاہور میں ساڑھے 3 لاکھ درخت لگانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مزید ساڑھے 3 لاکھ درخت بھی لگائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے