اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: دبئی سٹیڈیم میں شائقین کو فری افطار باکس دینے کا فیصلہ

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(ویب ڈیسک) دبئی سٹیڈیم میں ماہ رمضان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے متعلق اماراتی کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کر دیا۔

روزے دار شائقین کرکٹ پریشان نہ ہوں، دبئی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے۔

اماراتی کرکٹ بورڈ نے روزے دار شائقین کو افطار باکس دینے کا اعلان کیا ہے، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں رمضان کے دوران کرکٹ انجوائے کریں، افطار کی فکر چھوڑ دیں، افطار باکس روزے داروں کو نشستوں پر ہی ملیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ چاہے جنرل سٹینڈ میں بیٹھے ہوں یا پھر پریمیئر سٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں یا پھر پویلین اور پلاٹینیئم سٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں تمام روزے دار فینز کو افطار باکس فراہم کردیئے جائیں گے۔

خیال رہےکہ ابو ظہبی کے آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہو گا، دبئی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا آئندہ میچ اتوار 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی سٹیڈیم کھیلا جائے گا اور فائنل میں بھارت کے پہنچنے کی صورت میں 9 مارچ کو فائنل بھی دبئی سٹیڈیم میں ہی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے