اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑیں گے: معین خان

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

سابق کپتان معین خان نے کشمیرسپریم لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں محنت اور لگن کی کمی ہے، بطور میزبان پاکستانی ٹیم کو بہتر پرفارم کرنا چاہئے تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نان کرکٹرز چلا رہے ہیں۔

معین خان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن میں بھی مسائل تھے، میرٹ پر سلیکشن ہونی چاہئے، بابراعظم کو ویرات کوہلی کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا، میچ جتوانے پڑیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے بورڈ میں کرکٹرز کو آنا پڑے گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہئے بورڈ میں کرکٹرز کو ہونا چاہئے، پاکستان کرکٹ بہت پیچھے رہ گئی ہے، بابراعظم پرفارم کریں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان کرکٹرز کوموقع دینا چاہئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین کہیں سے بھی اٹھا کر لگا دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے