اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا، ہرزہ سرائی جاری

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہورنیوز) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے کامیابی سے انعقاد پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا، چیمپئنز ٹرافی کیخلاف ہرزہ سرائی جاری رہی۔

بھارتی میڈیا نے پہلے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کو ڈر کا ماحول قرار دیا، پھر سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کمی کا راگ الاپا، بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہشتگردی کا شوشہ بھی چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا غیرملکی شائقین کرکٹ کو تاوان کیلئے اغوا کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندرا کا فون چوری ہونے کی افواہ پھیلائی، سپورٹس تجزیہ کار فیضان لاکھانی نے بھارتی میڈیا کے بیانات کو پراپیگنڈا قرار دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے بھی انڈین میڈیا کے پراپیگنڈا کو کنفرم کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے تھریٹ الرٹ کا جھوٹا واویلا کیا گیا، پاکستان کے کسی ادارے نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے