
19 Feb 2025
(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
ویب سائٹ پر جاری کی گئی فہرست میں ٹاپ 750 درخواست گزاروں کے نام شامل ہیں۔
اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پرامیدواروں کو پنجاب کے مختلف سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلہ دیا جائے گا۔ سرکاری ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ پر بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
پہلی میرٹ لسٹ کے مطابق سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کا آخری میرٹ 94.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ یکم مارچ کو جاری کی جائے گی۔