اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہو گیا، اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم  نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے