05 Feb 2025
(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ پرتکلف عشائیے میں شرکت کی اور اُن کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دوران گفتگو شی جن پنگ کے ساتھ اہم سکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے سمیت پاک چین سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری کے پانچ روزہ دورہ چین کے دوران وفد میں شامل ہیں۔
