اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے: شائستہ لودھی

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے۔

شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ہمیشہ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں کام تھوڑا کم کر لیتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی لیکن کام کرنا وقت کی ضرورت تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے کام کی وجہ سے ہمارا معیار زندگی تبدیل ہوا تو بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے تھوڑی قربانی تو دینی پڑتی ہے۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ اب مجھے کام کرنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اگر میرے سامنے 6 کام آئیں گے تو میں سوچتی ہوں کہ میں یہ سب کام ہی کر لیتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بیٹے کو مجھے اس طرح کام کرتا دیکھنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ وہ کہتا کہ آپ ایک منٹ میں 6 چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے