اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ، 1550 کلو مضر صحت مرغیاں تلف

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 1550 کلو بیمار اور مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا، 24 سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ، 2 کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا لاہور میں سپلائی کے لئے لائی جانے والی 78 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں، بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھیں، ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معائنہ  کیا گیا، بیمار مرغیاں خرید کر گوشت بنا کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔

عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ گوشت کے معیار کی بہتری کے لئے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں، جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے