![](/lahorenewsimages/x103452_87619729.jpg.pagespeed.ic.vtbVsG0a_J.webp)
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں سمارٹ لیب بنانے کیلئے 2 لاکھ کروم بک لینے کا فیصلہ کر لیا، آؤٹ آف سکولز بچوں سمیت 2 لاکھ سے زائد طلبہ کے ڈیجیٹل آئی ڈی بنا کر انہیں انٹرنیٹ سیفٹی ٹولز اور ڈیجیٹل لرننگ فراہم کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں سمارٹ لیب بنانے کیلئے 2 لاکھ کروم بک لینے کا فیصلہ کر لیا، کروم بک سے 2 لاکھ بچوں کو "جمنی" کے تعاون سے ڈیجیٹل لرننگ ٹولز سکھائے جائیں گے۔
آؤٹ آف سکولز چلڈرن کے فری ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائے جائیں گے، آؤٹ آف سکولز چلڈرن کو آئی ڈیز کے ذریعے کروم بک تک رسائی بھی دی جائے گی، پانچ لاکھ اساتذہ کو کروم بک کے ذریعے مفت گوگل سرٹیفکیشن فراہم کی جائیں گی۔
اساتذہ گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد دوسرے اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے، اساتذہ وطلباء کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکھانے کیلئے گوگل فار ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔