اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کیساتھ وائرل ویڈیو پر متھیرا سیخ پا،اداکارہ نے سخت ردعمل دے دیا

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق متھیرا کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے،یہ سب حد سے تجاوز ہے، اور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ ویڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔

متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے