اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اورسری لنکا کا ایک ، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری، سری لنکا کے کامندو مینڈس بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے