اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیلئے اپنے ادارے کا قیام

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(ویب ڈیسک) عاطف اسلم نے موسیقی کے نئے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے "بارڈر لیس ورلڈ" کے نام سے اپنا ادارہ قائم کردیا۔

لاہور کے ایک مقامی سینما میں اس اہم منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے معروف فن کاروں اور تخلیقی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔عاطف اسلم نے اس موقع پر کہا کہ بارڈر لیس ورلڈ کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں موسیقاروں، شاعروں اور فنکاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا جہان ہوگا جہاں تخلیق کی کوئی حد نہیں ہوگی اور خوابوں کی سرحدیں مٹ جائیں گی۔تقریب میں مشہور گلوکار ساحر علی بگا، اداکار حمزہ علی عباسی اور صبا قمر جیسے مشہور ناموں کی شرکت نے اس موقع کو یادگار بنا دیا، ماڈل اور اداکار عماد عرفانی، انوشے اشرف اور گلوکار بلال سعید نے بھی تقریب کی رونق میں اضافہ کیا، ہدایت کار بلال لاشاری، عمارہ حکمت اور شائے گل جیسے تخلیق کاروں نے اس منصوبے کی حمایت کا عزم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے