اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا: شاہد خاقان عباسی

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(ویب ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے