اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 19 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 19 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا سپیکر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایوان کی کارروائی چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی، کابینہ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 19 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے مشترکہ اجلاس بلانے کا ایجنڈا پیش کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مشترکہ اجلاس فوری نہ بلانے کی آبزرویشن دیدی، خیال رہے 19، 20 دسمبر کو سپیکر کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی کے اگلے اجلاس میں مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے