اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسدادِ دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کئے گئے، وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے