اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کی پرفارمنس بحال نہ ہوئی تو ٹیم سے باہر ہو جائینگے: شعیب اختر

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر کردے گی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی تک بابراعظم کو موقع دے گی لیکن اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اگر بابراعظم قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے تو ان کو ٹی20 اور ون ڈے ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے،اگر بابر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا گیم بدلنے کی ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے لیکن میں بھارت نہ جاکر کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا۔

مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کو وہاں جاکر ہندوستان کو ہوم گرانڈ پر شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے