اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ اور دریائی سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کر دی، روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹس کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی، بحالی اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہو گا، لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے