اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک قطر تعلقات دوستانہ، تجارتی شعبوں میں تعاون جاری ہے: قطری سفیر

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہورنیوز) قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات دوستانہ ہیں، تجارتی شعبوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر تعاون جاری ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، قطر پاکستان میں مقامی سطح پر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی بنائی ہے،ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے جس سے سرمایہ کاری محفوظ ہے، آرمی چیف ملک میں معاشی ترقی چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے مضبوط جادوگر محسن نقوی نے مظاہرین کو واپس بھیج دیا،جو مظاہرین جیل میں ہیں تو ان کی ضمانت کروانے کو تیار ہوں، حکومت کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی لاڈلہ نہیں ہونا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں رویہ رکھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے گھرسے سعودی عرب کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں، ان کے پاس معاشی حل ہے تو بتائیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس کوئی سیاسی، معاشی ٹیم نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے