اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم، شریک ممالک کو بھاری رقم کی پیش کش

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی چال چل دی جس کے تحت ایونٹ میں شریک ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کومسترد کرچکاہے جبکہ پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے تو بہتر ہے کسی دوسری ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرکے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا، ایونٹ کسی دوسرے ملک منتقلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے