18 Nov 2024
(لاہور نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد نذیرجونیئرشدیدعلیل ہوگئے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کےباعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنےلگا ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثےمیں شدیدزخمی ہوگئےتھے ۔ان کے بیٹے نعمان نذیرنے بتایا کہ محمد نذیرجونیئرکو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، ابتدائی طورپرپی سی بی نے ہمارا بہت ساتھ دیاتھا۔
بیٹا نعمان نذیر نے کہا کہ گذشتہ 3، 4 برس سے میں خودان کاعلاج کرارہاہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سےاپیل ہےکہ میرے والدکےعلاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔