اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خط کا جواب نہیں دیا، آئی سی سی کے جواب میں تاخیر ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نے کچھ بھی تحریری نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نہ آنے کی ٹھوس وجوہات پیش کرے،اکتوبر 2024 کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھااور براڈ کاسٹرز کےمنظور شدہ شیڈول پر بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈز نے رضامندی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 11 نومبر کو پاکستان میں ٹرافی ٹور اور ایونٹ لانچ سے عین پہلے بھارت نے نہ آنے کی بات کردی، چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کافی پہلے ہوا، دسمبر 2023 میں ہوسٹ معاہدہ سائن ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے حکومت سے اجازت کیوں نہیں لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ سیریز بھی پلان کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ستمبر میں سکیورٹی پلان پر تمام ممبران کو بریفنگ دے چکا تھا۔ذرائع کے مطابق میٹنگ منٹس میں درج ہے کسی بورڈ کو پاکستان میں طے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اعتراض نہیں تھا، اکتوبر کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کی تفصیلات موجود ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے