اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے انکار کا معاملہ:حکومت کی پی سی بی کو اصولی مؤقف اپنانے کی ہدایت

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہورنیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شمولیت کے انکار کے معاملے پر حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اصولی اور سخت مؤقف اپنانے کی ہدایت کردی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ماضی میں کئی بار آئی سی سی ایونٹس میں مختلف ٹیموں نے دوسرے ممالک میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا مگر نہ تو ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پر شفٹ ہوا نہ ہی میزبانی کا مقام تبدیل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ 1996 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کیا، 2003 میں نیوزی لینڈ نے کینیا میں اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کیا،تب آئی سی سی نے نہ تو ہائبرڈ ماڈل پر غور کیا اور نہ ہی کسی ملک کا دورہ کرنے سے انکار کرنے والی ٹیموں کے لئے مقام تبدیل کیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کسی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گا،آئی سی سی کو اپنے ٹورنامنٹ کو سیاست سے ہائی جیک نہیں ہونے دینا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے