اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنزٹرافی 2025 : بھارت نے پاکستان کا دورہ پاکستان سے انکار، آئی سی سی کو آگاہ کردیا

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہورنیوز) بھارت نے چیمپئنزٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کی نرم پالیسی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنے کی خواہش اور بیانات کے باوجود پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روزبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت 2025 کی چیمپئنزٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا، کرکٹ پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ 19 مارچ 2025 میں چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نیا انتظام کرنا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر ’ہائبرڈ ماڈل‘ شامل ہوگا جس میں ٹیمیں پاکستان میں کچھ میچ کھیلیں گی اور دیگر دوسرے مقام پر کھیلیں گی، متحدہ عرب امارات کو پاکستان سے قریب ہونے کی وجہ سے اسے متبادل مقام کے لیے اولین ترجیح سمجھا جا رہا ہے جبکہ سری لنکا پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر سامنے والی خبروں کے ردعمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ چیمپئنزٹرافی پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے