اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے ، حافظ نعیم الرحمٰن

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا علامہ اقبالؒ کے خواب سے پاکستان بن گیا، پاکستان بنتے وقت الطاف قریشی خاندان کے ہمراہ ٹرین میں بیٹھے تو آدھی لاشیں تھیں، پاکستان کی قدر کرنی چاہئے، یہ قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے لیکن جس بنیاد پر ملک قائم ہوا وہ بنیاد قائم نہیں رہی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے جہاں  ہر گزرتے دن کے ساتھ نریندر مودی مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ مسلمان کو دکان اور مکان نہیں خریدنے دیتے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا اسوقت 1973ء کا آئین ہے اس پر سب کا اتفاق رہا، بدقسمتی سے علم و دین میں جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہو سکی، جو آگے بڑھنا چاہتے تھے وہ آگے نہیں بڑھ سکے، انگریزوں نے قدم جمائے تو غلامی نے نفسیات و تعلیم پر اثر ڈالا، انگریزوں نے ترقیاتی کام بہت کئے کیونکہ ملک میں ترقی چاہئے تھی، انہوں نے ہندوؤں کو فوقیت اور مسلمان پر ظلم ڈھائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے