اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا، پاکستان پہلی بار انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ویمنز ٹیم اپریل ،مئی 2026 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم اپریل 2027 میں پاکستان آئے گی جبکہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم اکتوبر 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم فیوچر ٹور پروگرام 2025-29 میں چار ہوم سیریز اور چار اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کی میزبانی اکتوبر 2028 میں کرے گی۔

قومی ویمنز ٹیم فروری 2026 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، جولائی 2026 میں سری لنکا کے خلاف اووے سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم نومبر 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم جون 2028 میں آئرلینڈ کے خلاف اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے آئرلینڈ میں ٹرائی سیریز بھی کھیلیں گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے