اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 پر پہنچ گیا ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قرار دی جا رہی ہے، بچوں کو آلودہ فضا سے بچانے کے لئے آج 4 نومبر سے 9 نومبر تک لاہور کے پرائمری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے جمعہ اور اتوار کو لاہور میں ہیوی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے