اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز  نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز ہی بنا سکی، شاہینوں کی جانب سے ایک بار پھر بیٹنگ میں فلاپ شو دیکھنے کو نظر آیا، کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین  نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

پاکستانی سکواڈ

پاکستانی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم

آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے