اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، عمران خان کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

عدالتی حکم میں مزید لکھا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے آرڈر کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، رجسٹرار آفس درخواست ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے