اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کے اداروں میں دو ارب 13 کروڑ روپے کی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں دو ارب 13 کروڑ روپے کی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔

آڈٹ رپورٹ 2023-24 پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں جمع کروا دی گئی، رپورٹ کے مطابق تمام اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی، ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور  نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8 کروڑ سے زائد کی بڈز سکیورٹی وصول نہ کی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور  نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب آفس  نے 1 ارب 62 کروڑ روپے کی خریداری کی جو اشیاء وقت پر ڈیلیور نہ ہوئیں اور نہ  ڈیلیوری چارجز ڈالے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر کرنے پر نجی کمپنیوں کو پانچ کروڑ سے لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نہ کئے، آئی جی پنجاب آفس نے خریداری میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں، ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن  نے قواعد و ضوابط پورے نہ کرتے ہوئے دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی خریداری کی، ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجائے ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کی کوٹیشن پر کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ روپے موبل آئل کی خریداری میں بے ضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ روپے کی خریداری کی، ایلیٹ پولیس فورس لاہور  نے چار کروڑ چوبیس لاکھ روپے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے