اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کریں گے، اجلاس پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کر دی گئی، اجلاس میں ایوان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے پنجاب میں احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہو گی، پنجاب میں احتجاج کے شیڈول پر ارکان سے رائے لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے