اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات کے دوران روسی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے