اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پہلی بار 'ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم' متعارف

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلی بار "پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم" متعارف کروا دیا۔

اپنی طرز کے پہلے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم سے تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی، محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاء اور وسائل دیکھے جاسکتے ہیں، محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب ہے جبکہ ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم میں 19000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

محکمے میں دستیاب کاغذ قلم سے لیکر جدید سائنٹفک مشینری تک کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیا گیا ہے، افسران کے زیر استعمال اشیاء کے علاوہ سٹور میں موجود وسائل بارے بھی رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہیں، ای انوینٹری سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔

دستیاب وسائل کا ریکارڈ آئندہ کیلئے بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ہو گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم تمام ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کو ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم بارے تربیت دے رہی ہے، جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے تیار کیا، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی اضافی خرچ کے 3 ہفتوں میں اپنے وسائل سے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم تیار کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے