اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شان مسعود سے غیر سنجیدہ سوالات! رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے متعلق غیر سنجیدہ گفتگو پر ردعمل سامنے آگیا۔

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر نے اپنے وی لاگ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے،  پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملےگی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں بات نہیں کروں گا، میرا سوال تھا کہ 6 میچز ہارنےکے بعد افراتفری تھی، میں نے شان مسعود سے پوچھا کہ شکست کے  بعد کیسے صبر وتحمل پیدا کیا؟ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شان مسعود کا لیگ کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے مسئلہ ہے جس پر سوال کیا، ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں، پاکستان 6 ٹیسٹ میچ ہارا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعودکو ہٹا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ  رکھنے کیلئے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والے کپتان شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کمنٹیٹر رمیز راجا کو خوب ٹرول کیا گیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے طنزیہ انداز میں شان مسعود کے مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کے ریکارڈ پر سوال اٹھایا کہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے