اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری ہے۔

پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 96 کیسز سامنے آ گئے، راولپنڈی سے 88، لاہور اور اٹک سے ڈینگی کے 3 -3 کیسز رپورٹ ہوئے، چکوال اور ساہیوال میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ، ایک  ہفتے میں پنجاب بھر میں 842 افراد کو ڈینگی بخار لاحق ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

شہریوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے