اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی سے اختلافات، ہیڈ کوچ وائٹ بال ٹیم گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے درمیان معاملات خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس اور سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلاف ہوئے تھے، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانا چاہتے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق گیری کرسٹن ایک مہینہ چھٹیاں جبکہ 11 ماہ پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے پابند ہیں لیکن گیری کرسٹن صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد تھے۔

ذرائع کے مطابق گیری نے سپورٹ سٹاف میں ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگی، وضاحت نہ دینے کی صورت میں گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دی، گیری کرسٹن سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل کرنے پر بضد تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے