اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر بابراعظم کے بعد شان مسعود کے حق میں بول اٹھے

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کرکٹر محمد عامر نے بابراعظم کے بعد ٹیسٹ میچ کے کپتان شان مسعود کے حق میں آواز بلند کردی۔

تفصیلات کےمطابق محمد عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وننگ کپتان کا انٹرویو مثبت انداز میں کرنا چاہیے تھا کہ آپ کا اگلا پلان کیا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ آپ نے وننگ کپتان کا مذاق اڑایا، انٹرویو لیتے ہوئے خیال کرنا چاہیے تھا، ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہاں  پر کیڑے کیوں نکال رہے ہو؟

محمد عامر کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو برا لگا ہوگا لیکن اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔کرکٹر محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تعریف کی مستحق ہے، وہ تو ضرور کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے