اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئینی ترمیم پر مولانا سے اتفاق رائے ہو چکا، جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے: بیرسٹر گوہر

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے ہمارا اتفاق رائے ہو چکا ہے، جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان تحریک انصاف اور حمایتی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، 26 ویں آئینی ترمیم پر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، کل ہم اس نتیجے پر پہنچ گئے تھے کہ ہمارا اتفاق رائے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر مولانا سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، یہ حکومت کی طرف سے چوتھا ڈرافٹ شیئر کیا گیا ہے، ہماری بات چیت ابھی بھی جاری ہے، ہم بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان سے ہدایت لیں گے، آج ہم درخواست دے کر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کریں گے، عمران خان کی ہدایت کےمطابق ہی ہم آگے بڑھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بھی مولانا کی رہائشگاہ آئے تھے، وہ مولانا کے گھر میں کسی دوسرے کمرے میں بیٹھے تھے، ہماری ان سے صرف سلام دعا ہوئی ہے ڈرافٹ پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے