اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، 8 ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہونگے

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

ایس سی او اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہونگے، معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شرکت کریں گے، بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے، آج صبح معزز مہمان کنونشن سنٹر پہنچیں گے، وزیراعظم تمام غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو بنوائیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے