اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کی حمایت پر پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے سے متعلق ٹویٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔بابراعظم کی حمایت میں ٹویٹ پر پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے