اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، میچل سٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس سٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

سکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے: چیف سلیکٹر

آسٹریلوی ٹیم سکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے اس لئے سکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جارج بیلی کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنے سکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے