اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کا فلسطین اور لبنان کیلئے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لئے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

این ڈی ایم اے نے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب کر لیں۔

این ڈی ایم اے نے فلسطین اور لبنان کے لئے انسانی امداد کی نقل و حمل کے لئے 2 چارٹر پروازوں کی معروف ایئر کارگو کمپنیوں سے بولی طلب کر لی، ہر طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ امدادی سامان کی فراہمی کی جائے گی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دلچسپی رکھنے والی ایئر کارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہوں، بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں اور‏ درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے