اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں، والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے