اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے