اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سورج کے جلوے برقرار، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کے جلوے برقرار ہیں۔

 اکتوبر کے آغاز میں بھی گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 24 ، زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 170 تک جا پہنچی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر  براجمان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا، آج بھی بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں دن گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی محسوس کی جائیں گی، 15 اکتوبر کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے