اپ ڈیٹس
  • 281.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.27 قیمت فروخت : 39.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.50 قیمت فروخت : 282.00
  • یورو قیمت خرید: 315.33 قیمت فروخت : 315.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.05 قیمت فروخت : 75.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.17 قیمت فروخت : 77.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.25 قیمت فروخت : 917.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339700 دس گرام : 291200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311389 دس گرام : 266931
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3433 دس گرام : 2946
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں مقدمات کے چالانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی

01 Oct 2024
01 Oct 2024

لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر پنجاب میں مقدمات کے چالانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی ہو گئی۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی جانب سے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی جس کے مطابق 3 لاکھ 80 ہزار 294 سے کم ہو کر 20 ہزار 979 مقدمات کے چالان جمع ہونا باقی رہ گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں منشیات کے مقدمے میں ملزم عمران علی کی درخواست ضمانت کے کیس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت کی ہدایت پر پولیس حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور زیر التواء مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے