(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں پاکستانی بینڈ کی 14 سال بعد پرفارمنس ہوئی جہاں پر شدید بدنظمی کے باعث فوج بلانی پڑ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کنسرٹ کے لئے ڈھاکہ ارینا کا انتخاب کیا تھا کہ تاہم بارش کے باعث ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرکے ایک مال میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، منتظمین کے مطابق ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرنے سے کنسرٹ میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔
مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جن میں سے اکثر ٹکٹ لئے بغیر زبردستی کنسرٹ میں داخل ہوئے تھے، کنسرٹ میں انتظامیہ اور ہجوم کے دوران کئی مرتبہ جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج کو بلانا پڑا۔